2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:17
فیصل آباد: طالبعلم نے خود کو آگ لگالی
اے آر وائی - فیصل آباد میں چھٹی جماعت کے طالبعلم عمر نے استاد اور والد کے رویے سے دلبرداشتہ ہو کر خود کو مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگا لی ۔ واقعے کے بعد بچے کے والد کی طبیعت بگڑ گئی۔
ایلیمنٹری اسکول میں زیر تعلیم بلال ٹاؤن کے رہائشی قصاب خالد کا بیٹا دو روز کی چھٹی کر کے اسکول گیا تواستاد اور ہیڈ ماسٹر نے کلاس میں بٹھانے سے انکار کردیا اور اسے والد کوساتھ لانے کو کہا۔ عمر نے والد کو صورتحال بتائی تو اس نے بھی ڈانٹا اور ساتھ جانے سے انکار کردیا۔ جس پرعمر نے خود کو آگ لگالی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کو بھیجی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے طالبعلم پر تشدد نہیں کیا گیا۔ واقعے کے بعد بچے کے والد کی طبیعت بگڑنے پراسپتال میں داخل کرادیا گیا۔