2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:17
خانیوال: استانی کا تشدد، طالبہ صاحبزادی کا بازو توڑدیا
اے آر وائی - خانیوال میں استانی نے مبینہ طور پر تشدد کر کے ساتویں جماعت کی طالبہ کا بازو توڑدیا۔ تلمبہ گورنمنٹ گرلز اسکول میں ساتویں کی طالبہ صاحبزادی نے الزام لگایا کہ اس کا جھگڑا شمیم اختر نامی استانی کی بیٹی عائشی سے ہوا جس پر شمیم اختر نے ڈنڈے سے شدید تشدد کیا اور مار مار کربازو توڑ دیا۔
زخمی طالبہ کو اسپتال داخل کرادیا گیا۔ متاثرہ طالبہ نے اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ اسکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ طالبات میں جھگڑے پر استانی نے معمولی سزا دی تشدد نہیں کیا۔