2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:17
خا نیوال: کار اور ٹرالر میں تصادم، تین افراد جاں بحق
اے آر وائی - خا نیوال روڈ پر کار اور ٹرالر میں تصادم کے نتیجے میں خاتو ں سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے۔ جہانیا ں کے نزدیک خا نیوال روڈ پر تیز رفتار ٹرالر مخالف سمت سے آنے والی کار سے جاٹکرایا جس سے کار میں سوار خاتو ن سمیت تین افراد مو قع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے ۔
جاں بحق ہونے والوں میں سے دو کی لاشیں گاڑی میں پھنس گئیں جن کو ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیم نے گاٴڑی کو کاٹ کر باہر نکالا۔ جاں بحق ہونے والو ں کا تعلق فیصل آباد سے بتایا جاتا ہے۔ پولیس تھانہ جہانیا ں اور پیڑولنگ پولیس حادثہ کی اطلاع پرموقع پر پہنچ گئے جہنو ں نے زخمیو ں کو فو ری طور پر ہسپتال منتقل کیا جبکہ ٹرالر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔