تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:17

جامعہ پنجاب:اسلامی جمعیت طلبہ کی ریلی پر پولیس کی شیلنگ

اے آر وائی - جامعہ پنجاب میں کارکن کی ہلاکت کے خلاف اسلامی جمعیت طلبہ نے احتجاجی ریلی نکالی، پولیس کی شیلنگ کے بعد احتجاج پرتشدد مظاہرے میں تبدیل ہوگیا۔ مشتعل افراد نے دومسافر بسیں بھی نذرآتش کردیں۔ پولیس نے چون طلبہ کوگرفتارکرلیا۔



جامعہ پنجاب میں چند دن قبل فائرنگ میں اسلامی جمعیت طلبہ کارکن ہلاک ہوا تھا جس کیخلاف جامعہ پنجاب میں شدید احتجاج کیا گیا۔ جس پر گزشتہ روز رات میں پولیس نے ہوسٹلز میں مارا چھاپہ اور ہنگامہ آرائی کے الزام میں جمعیت کے متعدد رہنماؤں کو گرفتار کرلیا



پولیس کاروائی کے خلاف آج جمعیت نے ایوان عدل سے ناصر باغ تک احتجاجی ریلی نکالی۔ اس موقع پرطلبا نے انتظامیہ کیخلاف کی نعرے بازی اور مطالبہ کیا طا لبعلم کے قاتلوں کی فوری گرفتار کیا جائے۔ ریلی سے سڑک بندہوگئی ۔ پولیس نے ریلی کو مال روڈ پر جانے سے روکنے کیلئے سخت انتظامات کئے مگرطلبہ مال روڈ پراحتجاج کیلئے بضد رہے جس پر پولیس نے انہیں منتشر کرنے کیلئے کیا لاٹھی چارج اورآنسو گیس کی شیلنگ جس سے کئی مظاہرین کی کی حالت غیر ہوگئی۔



مشتعل مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا کئی مسافر ویگنوں ککے شیشے توڑ دئیے گئے۔ پولیس نے چون طلبہ کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی سجاد کا کہنا تھا کہ پتھراؤ سے دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے اور بارہ طلبہ گرفتارہیں۔ سمن آباد اور ٹاؤن شپ میں دو بسوں سے مسافروں کو اتارا گیا اور لگادی گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.