تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:18

عارف والا: آگ لگنے سے 45مکانات خاکستر

اے آر وائی - عارف والا میں لگنے والی آگ، تیز آندھی کی وجہ سے پھیل گئی جس کی وجہ سے پینتالیس مکانات جل کر خاکستر ہوگئے۔ نواحی گاؤں سڑسٹھ ای بی میں رات گئے آگ بھڑک اٹھی، تیز آندھی کے باعث آگ مزید پھیل گئی اور کئی مکانات کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ پینتالیس مکانات کا سامان جل کر راکھ کا ڈھیر بن گیا ۔



دھویں سے تین بچے بے ہوش ہوئے جنہیں طبی امداد دی گئی۔ متاثرین نے کھلے آسمان تلے رات گزاری۔ متاثرہ افراد نے حکومت سے امداد کی اپیل کی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.