2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:19
کراچی:فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں آٹھ افراد ہلاک
اے آر وائی - کراچی ایک بار سے دہشتگردی کی لپیٹ میں ہے ۔فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں مزیدآٹھ افراد جان کی بازی ہارگئے۔ رینجرز نے گلشن حدید میں ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران چار افرادکو حراست میں لے لیا۔
پولیس کے مطابق لیاری میں کالا کوٹ اور بلدیہ ٹاون میں مواچھ گوٹھ میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں دو افرادجاں بحق ہوگئے ، جبکہ رینجرز نے اسٹیل ٹاون کے قریب گلشن حدید میں آپریشن کے دوران چار افرادکو حراست میں لے لیا۔ لانڈھی میں گھر میں گھس کر تین افراد کو نشانہ بنایا گیا۔
فیڈرل بی ایریا میں ایمبولینس اور گاڑی پر فائرنگ سے ڈرائیور سمیت تین افراد جاں بحق اور دو خواتین زخمی ہوئیں۔ اتحاد ٹاون میں فائرنگ سے دو پولیس اہلکار شہید ہوئے۔ گلشن سے ایک بچی کی لاش ملی۔ ماڑی پور میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا۔ پولیس نے رات گئے جمشید کوارٹر کے علاقے بلوچ پاڑہ میں بھی سرچ آپریشن کیا جس میں دو افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کرلیاگیا۔