2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:19
کراچی:ایک ہی خاندان کی سیریل کلنگ پولیس بے بس
اے آر وائی - کراچی میں مقتول کی لاش لینے آنے والے دو بھائی بھی قتل کردیے گئے۔ ماں جب اپنے بیٹوں کی لاشیں لینے پہنچی تو اسے بھی گولیاں مار دی گئیں۔
اسی مہینے کی چودہ تاریخ کو محبت کی شادی کرنے والے عبدالسلام فائرنگ کر کے کو قتل کر دیا گیا۔ مقتول کا تعلق بلوچستان سے تھا۔ ہلاکت کی خبر سن کر عبدالسلام کے دو بھائی مجیب اور سعید میت لینے پہنچے تو انہیں بھی گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا۔ تینوں بیٹوں کے قتل پر ماں خود لاشیں لینے سترہ مئی کو کراچی پہنچی۔ زلیخہ رات تین بجے ایمبولینس لے کر ایدھی سردخانے جا رہی تھی کہ مسلح افراد نے ان پر بھی فائرنگ کردی۔ جس میں لاشیں لینے کے لیے آنے والے باسط شعیب اور ایمبولینس ڈرائیور عمران مارے گئے ۔ فائرنگ سے زلیخہ اور ان کا رشتہ دار غلام مصطفی زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق یہ خاندان ایرنی بلوچ ہے۔ پولیس اس سوال کا جواب تلاش کر رہے ہے کہ بلوچستان کے ایک ہی خاندان کی کراچی میں سیرل کلنگ کیوں کی گئی۔ پہلے ایک اور اب پانچ افراد کی میتیں سرد خانے میں ہیں۔ بیٹوں کی لاشیں لینے کیلئے آنیوالی ماں اسپتال میں زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہی ہے۔