2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:19
لاہور:یو ای ٹی کے پروفیسر ڈاکٹر شبیہ الحسن انتقال کر گئے
اے آر وائی - معروف اسکالرڈاکٹرشبیہہ الحسن سروسز ہسپتال لاہور میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ مقتول کو نامعلوم افراد نے تھانہ شمالی چھاؤنی کے سامنے فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا گیا۔
لاہور کے علاقے تھانہ شمالی چھاؤنی کے علاقے میں گورنمنٹ کالج ٹاؤن شپ کےپوفیسرڈاکٹرشبیہہ الحسن کو دونامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے زخمی کردیا تھا جنہیں سروسزاسپتال منتقل کیا گیا تھا۔رات گئے ڈاکٹر شبیہہ الحسن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔
پولیس نے مقتول کی لاش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ بھجوا دی ہے ۔ڈاکٹرشبیہہ الحسن نے پچاس سے زائد کتابیں لکھی ہیں ۔پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی ہے۔