تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:19

کراچی:رینجرزاورپولیس کی مشترکہ کارروائیاں،متعدد گرفتار

اے آر وائی - کراچی کے علاقے لیاری اور مواچھ گوٹھ سے دو افراد کی لاشیں ملیں ،شہر کے مختلف علاقوں میں رینجرز اور پولیس کی کاروائیاں 4مبینہ ٹارگٹ کلرز سمیت 8ملزمان گرفتار۔



پولیس کے مطابق مواچھ گوٹھ کے علاقے سے ایک بیس سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی،لیاری کے علاقے میں مرزا آدم خان روڈ سے 22 سالہ بابر کی لاش ملی،مقتولین کو تشدد کے بعد فائرنگ کرکے قتل کیا گیا، لائینز ایریا اور سعید آباد میں فائرنگ کے واقعات میں 2 افراد زخمی ہوئے۔



ادھر رینجرزنے اسٹیل ٹاؤن کے قریب واقع گلشن حدید میں کاروائی کرتے ہوئے چار ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا،رینجرز حکام کا دعویٰ ہے کہ ملزمان ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں جبکہ جہانگیر روڈ،بلوچ پاڑہ اور جمشید کواٹر سے متصل علاقوں میں چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران 4 ملزمان کو حراست میں لیکر 3 ٹی ٹی پستول اور منشیات برآمد کرلی گئی،ملزمان کو تفتیش کے لئے تھانہ سولجر بازار منتقل کردیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.