2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:20
دادو شہر اور گردونواح میں موسلا دھار بارش
اے آر وائی - دادو شہر اور گردونواح کے علاقے میں تیز ہوا اور گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا، دادو میں بارش کے دوران بیس منٹ کے دوران ژالہ باری بھی ہوئی جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
وقفے وقفے سے شہر میں بارش اور ژالہ باری کا سلسلہ جاری ہے ۔ بارش کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے اور موسم خوشگوار ہوگیا ہے ۔ بارش اور ژالہ باری کے باعث ایک شخص زخمی ہوا جبکہ فصلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے ۔