2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:20
سندھ میں اساتذہ بھرتیاں، فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع
اے آر وائی - سندھ میں اساتذہ کی انیس ہزار اسامیوں کی بھرتی کیلئے فارم جمع کرانے کی تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع کردی گئی وزیر اعلیٰ کی منظوری کے بعد تاریخ بیس مئی سے بڑھاکر بیس جون کردی گئی۔
ترجمان وزیراعلیٰ وقار مہدی کے مطابق تاریخ میں توسیع امیدواروں کی مشکلات سامنے رکھتے ہوئے کی گئی کیونکہ بعض یونیورسٹیوں کے امتحانی نتائج آنا باقی ہیں جب تمام یونیورسٹیوں کے امتحانی نتائج سامنے آجائیں گے تو اس سے دیگر امیدواروں کو بھی ملازمت کیلئے فارم جمع کرانے میں آسانی ہوگی۔