تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:21

کراچی میں تیز ہواؤں کے ساتھ گرد و غبار کا طوفان

اے آر وائی - کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ گرد و غبار کا طوفان آیا جس کے نتیجے میں مختلف واقعات میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ فیڈرل بی ایریا میں واٹر پمپ کے علاقے میں کچے مکان کی چھت گرنے سے دو افراد زخمی ہوئے جبکہ قلندریہ چوک میں دیوار گرنے سے ایک شخص زخمی ہوا۔ سول اسپتال میں انتظار گاہ کی چھت بھی تیز ہوا کے باعث اڑگئی۔



کراچی میں شام سات بجے کےقریب صدر،بولٹن مارکیٹ، گارڈن، سائٹ ،ایف بی ایریا،نارتھ ناظم آباد،ناظم آباد،لیاقت آباد،غریب آباد، اسٹیڈیم روڈ،ڈالمیا ،ملیر،ڈرگ روڈ،لانڈھی ،کورنگی ،گڈاپ،سہراب گوٹھ، اور نیوکراچی سمیت کئی علاقوں میں تیزہوائیں چلنے لگیں۔ درجہ حرارت گرگیا،آسمان پر کالی گھٹائیں چھاگئیں۔ پینسٹھ کلو میٹرفی گھنٹہ کی رفتارسے چلنے والی ہواؤں کے باعث درخت اکھڑگئے۔ کچے مکانات کی چھتیں اُڑ گئیں۔ کراچی پریس کلب کے اطراف لگے بھوک ہڑتالی کیمپ اور شامیانے بھی اڑگئے۔



گرد کےطوفان اورکالی گھٹاؤں کے باعث حد نگاہ کم ہوگئی جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔ کنٹرول ٹاورکی جانب سے کراچی ائیرپورٹ پر لینڈنگ کرنے والے پائلٹس کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی۔ حد نگاہ نامناسب ہونے کی صورت میں متبادل ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی ایڈوائزری بھی جاری کی گئی۔



شارع فیصل اور ایم اے جناح روڈ سمیت کئی اہم شاہراہوں پر گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔ ۔موٹرسائیکل سواروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ موٹر وے پولیس نےسپر ہائی وے پرگاڑی چلانے والوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گرد کےطوفان کا دورانیہ چند گھنٹوں پر مشتمل تھا۔ حیدرآباد اور گردو نواح میں مٹی کے تیز طوفان سے کئی سائن بورڈ گرگئے۔



علاوہ ازیں سندھ کے مختلف شہروں کو تیز ہوا کے ساتھ گرد و غبار کے طوفان نے اپنی لپیٹ میں لے لیا درخت اکھڑگئے۔ جام شورومیں دیوار گرنے سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ پائلٹس کو خصوصی ایڈوائزری جاری کردی گئی۔ ٹنڈو محمدخان میں گرد کے طوفان سے متعدد کچے مکانات چھتیں اڑگئیں۔ دادومیں موسلادھاربارش ہوئی۔ بلوچستان کے شہرحب میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی جس سے آرسی ڈی ہائی وے پر سفر کرنے والوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.