تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:21

کوئٹہ:نامعلوم افرادکی فائرنگ ڈسٹرکٹ جیل کاچیف وارڈن جاں بحق

اے آر وائی - کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈسٹرکٹ جیل کا چیف وارڈن جاں بحق ہوگیا ہے۔ حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔



پولیس حکام کے مطابق ڈسٹرکٹ جیل کے چیف وارڈن امتیاز رسول کو جیل روڈ پر صدر پولیس تھانہ کے قریب اس وقت فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا جب وہ جیل سے اپنی گاڑی میں گھر جارہے تھے ،امتیاز رسول کو سر اور سینے پر گولیاں لگیں جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگئے ۔ان کی نعش سول اسپتال کوئٹہ پہنچائی گئی جہاں اسے ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.