تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:21

لاہور:معمر خاتون غلط انجکشن لگنے سے چل بسی، ورثا کا احتجاج

اے آر وائی - لاہور کے علاقہ بادامی باغ میں پچپن سالہ خاتون مبینہ طور پر غلط انجکشن لگنے سے جاں بحق ہوگئی۔



شیخ آباد نور روڈ کی رہائشی رشیدہ بی بی کو طبیعت خراب ہونے پر قریبی نجی اسپتال لایا گیا۔ ڈاکٹر نے انجکشن لگانے سے اس کی حالت خراب ہوگئی اور وہ جانبر نہ ہوسکی۔ ورثا نے بعد میں نور روڈ پر ٹائر جلاکر ٹریفک بلاک کردی اور اسپتال انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔



پولیس کی جانب سے مقدمہ درج کرنے کی یقین دہانی کے بعد ورثا پرامن طور پر منتشر ہوگئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.