تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:21

سکھر:پنوعاقل کے قریب قومی شاہراہ پر تیز رفتار کوچ الٹ گئی

اے آر وائی - سکھر کے علاقے پنوعاقل کے قریب قومی شاہراہ پر تیز رفتار کوچ الٹنے کے باعث دو افراد ہلاک،بیس سے زائد زخمی ہوگئے۔



سکھر کے علاقے پنوعاقل کے قریب سانگی کے مقام پر کراچی سے ملتان جانے والی ایک تیز رفتار کوچ ڈرائیور کے قابو سے نکل کرکھائی میں جاگری۔جس کے نتیجے میں دو افراد عبدالکریم اور محمد حسن سولنگی موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ کوچ میں سوار دیگر 20سے زائد مسافر زخمی ہوگئے جنہیں حادثے کی اطلاع پرپہنچنے والی نجی ایمبولینس اور دیگر گاڑیوں میں سکھر،روہڑی،پنوعاقل اور رحیم یار خان کے اسپتالوں میں لے جایاگیا ہے۔



حادثہ میں ہلاک ہونے والوں کا تعلق اوباڑو اور رحیم یار خان سے بتایاجاتا ہے جبکہ زخمیوں میں سے چار کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔حادثے میں معمولی زخمی ہونے والوں کو فوری طبی امداد دیکر فارغ کردیاگیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.