تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:22

جعفرآباد میں کمسن لڑکی کاری،قاتل گرفتارنہ ہوسکا

اے آر وائی - جعفرآباد میں کاری کی گئی گیارہ سالہ لڑکی کےقاتل کوپولیس گرفتارکرنےمیں کامیاب نہ ہوسکی،والدین نے حکومت سےکارروائی کا مطالبہ کیاہے۔



گیارہ سالہ بے بی نور کو قتل کرنے کامقدمہ ملک محمدعلی پولیس اسٹیشن میں درج کیاگیا،بے بی نور کے والد شیرمحمد نےمقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ رشتہ دارجان محمد نےاس کی بیٹی کوکاری قراردیا اورکلہاڑی کاوارکرکےقتل کردیا۔



پولیس کاکہنا ہے قاتل کی گرفتاری کے لئے پولیس سندھ روانہ کردی گئی ہے،بے بی نور کے والدین نےبلوچستان حکومت سےقاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.