تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:22

لاہور: گاڑی گندے نالے میں جاگری،ایک شخص جاں بحق

اے آر وائی - لاہورمیں ایک گاڑی موٹرسائیکل سوار کو بچاتے ہوئے بے قابو ہوکر گندے نالے میں جاگری۔ گاڑی میں سوار ایک شخص جاں بحق ہوگیا ۔



لاہور کے علاقہ کینال روڈ کے ساتھ واقع گندے نالے میں ایک گاڑی موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے بے قابو ہو کرگندے نالے میں جاگری جس سے گاڑی بری طرح تباہ ہوگئی تاہم گاڑی میں سوار چار افراد کو ریسکیو ٹیم نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے نالے میں گری گاڑی سے باہر نکال لیا۔



گاڑی میں سوار ایک شخص کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث سروسیز ہسپتال میں لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد ریسکیوٹیم نے آپریشن کرتے ہوئے گاڑی کو نالے سے نکال لیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.