2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:22
کراچی میں امن بحال کرنے میں حکومت ناکام ہوچکی ہے، شاہی سید
اے آر وائی - کراچی میں عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما اور سننی تحریک کے ثروت اعجاز قادری نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کا امن بحال کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کی ضرورت ہے۔ دونوں رہنماؤں کا کہنا تھا کہ کراچی میں امن بحال کرنے میں حکومت ناکام ہوچکی ہے۔
شاہی سید کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہماری مشترکہ خواہش ہے کہ کراچی میں امن قائم ہو۔ کراچی کے قتل عام اور بد امنی کی ذمہ دار حکومت وقت ہے۔ سندھ میں نئے صوبے کے سوال پر شاہی سید کا کہنا تھا کہ اس کے پیچھے کوئی بزدل شخص ہے جو سامنے نہیں آرہا۔ اس موقع پر سننی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد کراچی سے نفرتیں ختم کرکے امن بحال کرانا ہے۔