2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:22
کراچی: ٹینک کی صفائی کرتے ہوئے دم گھٹنے سے3 افراد جاں بحق
اے آر وائی - کراچی کے علاقے کورنگی ضیاء کالونی میں زیرزمین ٹینک کی صفائی کےدوران دم گھٹنے سے تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق زیر زمین ٹینک کی صفائی کے لیے یکے بعد دیگرے تین افراد داخل ہوئے۔ ٹینک میں گیس بھر جانے کے باعث تینوں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔
جاں بحق تینوں افراد آپس میں رشتہ دار تھے جن کا آبائی تعلق پنجاب سےہے۔ جاں بحق ہونے والے فیاض کی کچھ عرصہ قبل شادی ہوئی تھی۔ ایک ہی گھر سے تین جنازے اٹھنے پر کہرام مچ گیا۔