2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:23
کراچی میں فائرنگ کے واقعات، ایک شخص ہلاک ، دو زخمی
اے آر وائی - کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں ایک شخص جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق سائٹ کے علاقے میٹرول میں نامعلوم افرادنے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا۔مقتول کی شناخت محمد شفیع کے نام سے ہوئی ہے۔
ادھر ابوالحسن اصفہانی روڈ پر گھر میں دوران ڈکیتی مزاحمت کرنے پر فائرنگ سے باپ بیٹا زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔