2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:23
پنجاب یونیورسٹی تدریسی عمل تعطل کا شکار
اے آر وائی - پنجاب یونیورسٹی میں طالبعلم کے قتل اور اساتذہ کی تین روزہ ہڑتال کے بعد تدریسی عمل تعطل کا شکار ہے۔
ایک ہفتہ گزر جانے کے باوجود پنجاب یونیورسٹی میں اساتذہ کی جانب سے تدریسی عمل کا بائیکاٹ جا ری ہے، اساتذہ کا کہنا ہے کہ جب تک یونیورسٹی میں توڑ پھوڑ اور دو پروفیسرز پر تشدد کرنے والے طلبہ کے خلاف کارروائی نہیں کی جاتی ہڑتال جاری رہے گی.
دوسری جانب طلبہ تنظیم کا کہنا ہے کہ ساتھی طالبعلم کے قاتلوں کی گرفتاری تک پرامن احتجاج جاری رہے گا، دوسری جانب پنجاب یونیورسٹی اساتذہ کی آج جنرل باڈی میٹنگ میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔