2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:23
عارف والا:بس کی ٹکر سے وکیل ہلاک،مشتعل وکلا نے بس کوآگ لگادی
اے آر وائی - عارف والا میں تیز رفتار بس نے وکیل کو کچل دیا جس پر مشتعل وکلا نے بس کو آگ لگادی۔ بس میں لگے سی این جی سلنڈر معجزانہ طور پر دھماکہ نہیں ہوا۔
نجی کمپنی کی بس بہاولنگر سے فیصل آباد جارہی تھی کہ عارف والا کچہری کے سامنے اس نے تیز رفتاری کے باعث ایک وکیل شکیل جٹ کو کچل دیا جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا اور اسے تشویشناک حالت کے باعث ساہیوال ریفر کردیا گیا جبکہ مشتعل وکلا نے بس کو آگ لگادی اور آدھے گھنٹے تک قبولہ روڈ کو بلاک رکھا۔
نجی کمپنی کی اس سے قبل بھی دو بسوں کو حادثے کے بعد آگ لگادی گئی تھی۔ انتظامیہ کی جانب سے کارروائی کی یقین دہانی پر وکلا نے احتجاج ختم کردیا جس کے بعد فائر بریگیڈ نے آکر بس میں لگنے والی آگ بجھائی۔ جلائی جانے والی بس میں سی این جی سلنڈر فٹ تھا تاہم معجزانہ طور پر سلنڈر میں دھماکہ نہیں ہوا۔