تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:23

لاہور:ریلوے ٹیکنیکل ملازمیں کی ہڑتال،چار انجن روک لیئے

اے آر وائی - لاہور میں ریلوےٹیکنیکل ملازمین کی ہڑتال دوسرےمرحلے میں داخل ہوگئی،جس کےبعدانجن شیڈمیں چارانجنوں کوروک لیاگیا۔



ٹیکنیکل ملازمین الاؤنس اورچھٹی والےدن کام کرنےپرڈبل اوورٹائم اور سکیلز میں اضافے کامطالبہ کررہےہیں۔ ملازمین نےانجن شیڈمیں راولپنڈی جانےو الی جعفر ایکسپریس،سیالکوٹ جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس،کراچی جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس اور پشاور جانےو الی عوام ایکسپریس کے انجن روک لئے جس کے باعث ٹرینیں تاخیر کا شکار ہیں۔



دوسری جانب آج ریلوے ٹیکنیکل ملامین کے وفد کی اسلام آباد میں وزیر ریلوے سے ملاقات متوقع ہےجبکہ جی ایم ریلوے لوکو شیڈ کا دورہ کریں گے اور انکی ہڑتالی ملازمین سے ملاقات متوقع ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.