تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:24

کراچی:آج فائرنگ اور تشدد سے دو افراد ہلاک تین زخمی ہو گئے

اے آر وائی - کراچی میں فائرنگ اور پرتشددواقعات میں صبح سےاب تک دوافراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوئے۔



کھارادرمیں کےای ایس سی آفس کےقریب پچیس سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی جسےتشددکےبعدفائرنگ کرکےقتل کیاگیا، سائٹ کےعلاقےمیٹروول میں نامعلوم افرادنےفائرنگ کرکےایک شخص کوقتل کردیا،پولیس کےمطابق مقتول کی شناخت پچاس سالہ شفیع اللہ کےنام سےہوئی ہے۔



ابوالحسن اصفہانی روڈپرگھرپرڈکیتی کےدوران مزاحمت پرفائرنگ سےباپ بیٹازخمی ہوگئے،بلدیہ ٹاؤن میں بھی فائرنگ کےواقعے میں ایک شخص زخمی ہوا،زخمیوں کوطبی امداد کےلئےاسپتال منتقل کیاگیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.