2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:24
کورنگی :بوائلر پھٹنے سے فیکٹری منہدم،2مزدور جاں بحق
اے آر وائی - کورنگی سنگر چورنگی کے قریب واقع آکسیجن فلنگ فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے دو مزدور جاں بحق اور دس سے زائد زخمی ہوگئے۔
دھماکے سے فیکٹری کا بیشتر حصہ منہدم ہوگیا۔ دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی جس سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔ واقعے کے بعد امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔ دو افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
جائے وقوع پر پولیس اور ینجرز نے پہنچ کر شواہد اکھٹے کئے لیکن فیکٹری مالکان غائب تھے۔ حادثے کی وجوہات کا تاحال تعین نہیں کیا جاسکا۔