تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:24

کراچی: فائرنگ اور پرتشدد واقعات،5 افراد جاں بحق

اے آر وائی - کراچی میں فائرنگ اور پرتشددواقعات میں صبح سے اب تک خاتون سمیت پانچ افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوئے۔



فائرنگ کے واقعات ناظم آباد کے قریب، رضویہ اور کورنگی میں پیش آئے۔ کورنگی میں فائرنگ سے زخمی ہونیوالی خاتون دوران علاج دم توڑ گئی۔ جاں بحق ہونیوالے میں ایک سکیورٹی گارڈ اور ایک قصائی ہے۔



کھارادر میں کے ای ایس سی آفس کے قریب نوجوان کی تشدد زدہ لاش ملی۔ میٹروول سائٹ میں شفیع اللہ نشانہ بنا۔ اصفہانی روڈ پر گھر میں گھسنے والے ڈاکوؤں کی فائرنگ سے باپ بیٹا اور بلدیہ میں گولیاں لگنے سے ایک شخص زخمی ہوا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.