2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:24
چیچہ وطنی:بس کی ٹکر سے دو بھائی جاں بحق،ایک زخمی
اے آر وائی - چیچہ وطنی کمالیہ روڈ پر بس کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار دو بھائی جاں بحق جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔ ڈرائیو ر اور کنڈیکٹر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
چیچہ وطنی کے نواحی گاؤں 36چودہ ایل کے رہائشی دو بھائی ممتاز اور شبیر اپنے دوست عبدالرزاق کے ہمراہ گاؤں سے شہر آرہے تھے کہ پرانی چیچہ وطنی کے قریب اے سی کوچ نے انہیں ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں دونوں سگے بھائی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ان کا دوست شدید زخمی ہوگیا۔
دونوں لاشوں کو پوسٹمارٹم کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چیچہ وطنی منتقل کردیا گیا جبکہ شدید زخمی نوجوان کو ساہیوال ریفر کردیا گیا۔ بس کا ڈرائیو ر اور کنڈیکٹر موقع سے فرار ہوگئے۔