تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:24

کراچی :پی ایم اے کی اپیل پر سرکاری اسپتالوں میں علامتی ہڑتال

اے آر وائی - تین ڈاکٹروں کے اغوا کے خلاف پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کی اپیل پر کراچی کے تین سرکاری اسپتالوں میں دو گھنٹے کیلئے اوپی ڈی کا علامتی بائیکاٹ کیا گیا ۔



سول اسپتال کراچی میں ڈاکٹروں ، پیرا میڈیکل اسٹاف کے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے پی ایم اے سندھ کی نائب صدر ڈاکٹر ثمرینہ ہاشمی نے مطالبہ کیا کہ وفاقی و صوبائی حکومت فوری طور پر ڈاکٹر فیصل افتخار اور آفتاب قریشی اور ڈاکٹر شبیر دایوکو فوری بازیاب کرائے۔



انہوں نے آئندہ جمعرات کو صوبہ سندھ کے سرکاری اسپتالوں میں دو گھنٹے کی ہڑتال دوبارہ کی جائیگی جبکہ ڈاکٹروں کے احتجاج کے باعث کراچی کے تین سرکاری اسپتالوں میں آنے والے ہزاروں مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرناپڑا اور اوپی ڈی میں ڈاکٹروں کی عدم موجودگی کے باعث بڑی تعداد میں مریض اپنے گھروں کو چلے گئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.