تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:25

انصاف نہ ملنے پر ایس پی آفس خیرپور کے سامنے خودسوزی

اے آر وائی - خیرپور کے نواحی گاؤں ٹنڈو نظر علی کے رہائشی محمد بخش پہنور نے انصاف نہ ملنے پر ایس پی آفس خیرپور کے سامنے پیٹرول چھڑک کر خود کو آگ لگا لی۔ آگ لگانے کے دوران پولیس اہلکاروں نے ان سے پیٹرول کا ڈبا چھین لیا تاہم اس کے جسم کا 30 فیصد حصہ جل گیا۔



متاثرہ شخص محمد بخش کے مطابق ایک سال قبل علاقے کے جرائم پیشہ افراد نے اس کے گھر کو آگ لگا کر اس کا گھر جلا دیا تھا جس پر وہ علاقے کے وڈیروں اور پولیس کے پاس انصاف کے لیے جاتا رہا لیکن اسے انصاف نہیں ملا جس پر وہ دل برداشتہ ہو گیا اور پیٹرول لے کر ایس پی آفس پہنچا اور خود کو آگ لگادی ۔ آگ لگانے کے دوران پولیس اہلکاروں نے پیٹرول کا ڈبا چھین کر اس کو مزید جلنے سے بچا لیا تاہم اس کے جسم کا 30فیصد حصہ جل گیا۔ بعد ازاں پولیس اہلکار اس کو ایس پی آفیس سے نکال کر اپنے ہمراہ لے گئے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.