2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:25
کیمرج اسکول سسٹم کاجون،جولائی میں تعطیلات کافیصلہ
اے آر وائی - کمیرج اسکول سسٹم نے حکومت سندھ کے احکامات پر عمل کرنے سے معذرت کرتے ہوئے جون ،جولائی میں تعطیلات کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ایسوسی ایشن کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ محکمہ تعلیم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کو اس فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا تھا جبکہ صوبائی محکمہ تعلیم نے اپنے وعدہ کے برعکس تعطیلات کا اعلان کر دیا ۔
اجلاس میں مختلف اسکولوں کے نمائندوں نے شرکت کی جبکہ رکن اے ،او لیول اسکول سسٹم ایسوسی ایشن عامر مجیدنے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ اے اور او لیول اسکولو ں میں تعلیمی سال کا آغاز چھ اگست سے ہوتا ہے اس لئے محکمہ تعلیم حکومت سندھ کے اعلان کردہ شیڈول پر عمل کرنا کیمرج اسکول سسٹم کے لئے ناممکن ہے۔