تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:25

سیالکوٹ: بچے کی والدہ اور بہن کے ہاتھوں ٹیچر کی پٹائی

اے آر وائی - سیالکوٹ کے علاقے شہاب پورہ کے سرکاری اسکول میں دوسری جماعت کے طالب علم کی والدہ اور بہن نے بچے سے ڈانٹ ڈپٹ کرنے پر ٹیچر کی پٹائی کردی۔ کہاوت مشہور ہے کہ با ادب با نصیب بے ادب بے نصیب۔ لیکن اب استاد اور شاگرد کا رشتہ ایسے مقام پر آگیا ہے کہ ادب کو ملحوظ خاطر رکھنا بے ادبی میں شمار ہونے لگا ہے۔



سیالکوٹ کے علاقے شہاب پورہ کے سرکاری اسکول میں ایسا مظاہرہ دیکھنے کو ملا دوسری جماعت کے طالب علم کی بہن اور والدہ غصہ میں لال پیلی ہوئیں اورپہنچی ٹیچر سے دو دو ہاتھ کرنے۔ کر ڈالی ٹیچرکی خوب پٹائی ۔ وہ بھی اس قدر کے سر ہی پھاڑ ڈالا۔ بچے کی والدہ اور بہن کا ہے الزام کے ٹیچر نے بچے پر تشدد کیا ۔



لیڈی ٹیچر اس بات سے انکاری ہیں کہ انہوں نے بچے کی پٹائی کی، بچوں کے آپس میں جھگڑنے پر صرف ہلکی سی ڈانٹ ڈپٹ کی ٹیچر نے زیادتی کے خلاف آوازاٹھائی اورتھانہ حاجی پورہ کی پولیس نے سنی ان کی درخواست اور لے لیا حراست میں بچے کی والدہ اور بہن کو ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.