2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:26
ریلوے ملازمین کی ہڑتال کا نواں روز،آج بھی 4انجن روک لیئے
اے آر وائی - ریلوے ٹیکنیکل ملازمین کی اوزار چھوڑ ہڑتال نویں روز بھی جاری ہے۔ 4 گاڑیوں کے انجن روک لئے گئے۔
لاہور انجن شیڈ سے راولپنڈی جانے والی جعفر ایکسپریس، پشاور جانے والی عوام ایکسپریس، کراچی اور سیالکوٹ جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس کے انجن روکے گئے۔ تاہم ریل انتظامیہ نے عوامی، شالیمار، خیبر اور مارگلہ ایکسپریس کے انجن صبح چار بچے ہی شیڈ سے نکلوا لئے تھے۔
ریل ملازمین احتجاج کے دوسرے مرحلے میں روزانہ چار گھنٹے ہڑتال کررہے ہیں۔ ریلوے ملازمین کی پشاور سے آئے ساتھیوں کے ہمراہ بھوک ہڑتال بھی جاری ہے۔