2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:26
کوٹری : ٹرک نے سوزوکی کو کچل دیا ، 3 افراد جاں بحق
اے آر وائی - کوٹری میں انڈس ہائے وے پر تیز رفتار ٹرک نے سوزوکی کو کچل دیا جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور سات افراد زخمی ہو گئے۔
تیز رفتار ٹرک سوزوکی کچلنے کے بعد پیٹرول پمپ پر کھڑے دو رکشاؤں اور تین موٹر سائیکلوں پر بھی چڑھ گیا۔ ٹرک کی ٹکر سے پیٹرول پمپ کی دیوار بھی گرگئی۔حادثے کے بعد ڈرائیورفرار ہو گیا۔
ایدھی کے رضاکاروں نے لاشوں اور زخمیوں کو تعلقہ اسپتال کوٹری پہنچایا۔ پولیس نے ٹرک تحویل میں لے کر مقدمہ درج کرلیا۔