تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:26

حیدرآباد میں شدید گرمی، شہر میں لو کے جھکڑ

اے آر وائی - ملک کے بیشتر علاقوں کی طرح حیدرآباد بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے، گرمی کی شدت میں غیر معمولی اضافے کی وجہ سے معمولات زندگی شدید متاثر ہورہے ہیں۔



سورج کی تپش اور لو کے باعث شہر کی اہم شاہراہوں اور بازاروں میں سناٹا ہے۔ گرمی کی شدت کے باعث مشروبات کی طلب میں اضافہ ہوگیا ہے، گرمی کی اذیت سے نجات حاصل کرنے کے لئے شہری تفریحی مقامات کا رخ کررہے ہیں، شہریوں کا کہنا ہے کہ گرمی میں اضافہ ہوتے ہی حیسکو نے بھی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ شروع کردی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.