تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:27

لاہور: شاہ عالم مارکیٹ کے پلازہ میں آگ بھڑک اٹھی

اے آر وائی - لاہور کی شاہ عالم مارکیٹ کے پلازہ میں آگ بھڑک اٹھی جس پر قابو پالیا گیا۔ اظہر سنٹر کی تیسری منزل پر واقع کیمیکل اور کاسمیٹکس کے تین گوداموں میں آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتایا جارہا ہے۔



آتش زدگی کے باعث پلاسٹک کی بوتلیں کاسمیٹکس کا سامان اور کیمیکل سے بھری تین دکانیں جل کر خاکستر ہو گئیں۔ پلازے کے مالک کے مطابق ریسکیو اور فائربریگیڈ کو فوری طور پر بلا لیا تھا جس نے پہنچ کر آگ بجھا دی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.