تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:27

کوئٹہ: دو مسلح گروپوں میں تصادم،5 افراد جاں بحق دو زخمی

اے آر وائی - کوئٹہ میں دو مسلح گروپوں میں تصادم اور فائرنگ کے تبادلے میں پانچ افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق مشرقی بائی پاس کے علاقے میں زمین کے تنازعے پر دو گروں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے جنہیں سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔



پولیس کے مطابق علاقے میں تاحال کشیدگی برقرار ہے۔ قانون نافذ کرنے والے ادروں نے علاقے کو گھیرے میں لے رکھا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.