2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:27
اسلام آباد: شہریوں کو لوٹنے میں ملوث پولیس اہلکار گرفتار
اے آر وائی - اسلام آباد کے سیکٹر آئی نائن پولیس نے شہریوں کو لوٹنے میں ملوث وفاقی وزیر برائے پوسٹل سروسز کے اسکواڈ میں شامل پولیس اہلکاراور اس کے ساتھو ں کو گرفتار کرلیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر برائے پوسٹل سروسز کے اسکواڈ میں شامل پولیس کانسٹیبل قمر عباس اپنی ایک خاتون ساتھی کے ہمراہ ناکے لگا کر شہریوں کو لوٹتا تھا۔ پولیس نے چھاپہ مار کر قمر عباس، اس کے خاتون ساتھی سمیت دو افراد کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ ملزمان متعدد وارداتوں میں مطلوب ہیں ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔