تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:27

کل کراچی،حیدرآباداور میر پور خاص میں انٹر کا پرچہ ملتوی

اے آر وائی - کراچی ، حیدرآباد اور میرپورخاص کے اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے سربراہوں نے کل ہونے والے انٹر کے امتحانات ملتوی کردیئے ہیں ۔انٹر بورڈ کے چیئرمین پروفیسر انوار احمد زئی کے مطابق ملتوی شدہ پرچے اب تیس مئی کو متعلقہ امتحانی مراکز میں ہونگے۔



انٹر بورڈ کے چیئرمین کے مطابق کل صبح کی شفٹ میں کیمسٹری اور اسٹیٹس کے پرچے ملتوی کئے گئے ہیں جبکہ شام کی شفٹ میں پرنسپل آف کامرس کا پرچہ ملتوی کیا گیا ہے۔



اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ میرپورخاص کے سیکریٹری کے مطابق کل ہونے والے تمام پرچے ملتوی کردیئے گئے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ حیدرآباد نے بھی کل ہونے والے تمام امتحانات ملتوی کردیئے جبکہ ملتوی ہونیو الے پرچے چھبیس مئی کو ہونگے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.