تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:28

کراچی: مختلف علاقوں میں رینجرزکا آپریشن،درجنوں افرادزیرحراست

اے آر وائی - کراچی میں پر تشدد واقعات کے بعد رینجرز نے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ آپریشن کیا۔ آپریشن کے نتیجے میں دو ٹارگٹ کلرز،دس انتہائی مطلوب افراد اور انتالیس سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔



رینجرز ذرائع کے مطابق جن مخصوص علاقوں میں اطلاع کے بعد کارروائی کی گئی ان میں بوہرہ پیر شیشہ مارکیٹ، لائنز ایریا، اولڈ سٹی ایریاز،پان منڈی،دھوبی گھاٹ، مشرف کالونی ، نیپئر روڈ اور رنچھوڑ لائن شامل ہیں۔



کارروائی کے دوران چند گھروں کی تلاشی بھی لی گئی۔ چھاپوں اور تلاشی کے نتیجے میں رینجرز نے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا۔ کارروائی کے دوران بائیس کلاشنکوف،دو اینٹی ایئرکرافٹ گن، گیارہ ریپیٹرز، دس پستول اور آٹھ ہزار گولیاں بھی برآمد کی گئی ہیں۔



حراست میں لیے گئے افراد کے لواحقین نے آرام باغ میں رینجرز ہیڈکوارٹرکے باہر احتجاج کیا۔ مظاہرین نے حراست میں لیے گئے افراد کی فوری رہائی کامطالبہ کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.