2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:28
جنوبی پنجاب میں طویل لوڈشیڈنگ، کاروباری طبقہ پریشان
اے آر وائی - ملک میں بجلی کا مجموعی شارٹ فال ایک مرتبہ پھر چھ ہزار میگاواٹ سے تجاوز کرگیا ہے جس سے بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ اٹھارہ گھنٹے تک پہنچ گیا ہے۔
بجلی کا شارٹ فال بڑھنے کی وجہ سے لاہور سمیت بڑے شہروں میں بارہ گھنٹے جبکہ دیہات اورچھوٹے شہروں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ اٹھارہ گھنٹے تک پہنچ گیا ہے۔ وہاڑی، بورے والا، مظفر گڑھ ، خانیوال،میاں چنوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ اٹھارہ گھنٹے سے تجاوز کرگیا ہے۔
ملتان میں لوڈ شیدنگ کا دورانیہ سولہ گھنٹے ہونے سے محنت کش اور چھوٹا کاروباری طبقہ بے روز گار ہو گر رہ گیا ہے۔ دن کے اوقات میں بجلی نایاب ہونے سے گھریلو زندگی بھی بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔ بازاروں میں دکاندار سارا دن ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھنے پر مجبور ہیں۔