تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:28

اوکاڑہ: نامعلوم افرادنے5 افرادکےگلےکاٹ دیئے، 4 ہلاک ،1زخمی

اے آر وائی - اوکاڑہ میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کرپانچ افراد کےگلےکاٹ دیئے.چارافراد ہلاک ہوگئے خاندان کے سربراہ کو انتہائی تویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔



اوکاڑہ کےمحلہ احمد ٹاؤن میں نامعلوم افراد نےگھرمیں گھس کر ڈاکٹر بابر اسکی اہلیہ،بائیس سالہ سالی ثمینہ،بارہ سالہ بیٹی زینب اور پندرہ سالہ بیٹے زہرش کو ذبح کردیا۔واردات کے بعد قاتل موقع سے فرار ہوگئے۔ ڈاکٹر بابر کو تشویشناک حالت میں لاہور منتقل کیا گیا۔



پولیس نے واقعہ کی تفتیش شروع کر دی جبکہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.