2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:28
کوئٹہ: زمین کے تنازع پر تصادم ، 5 افراد جاں بحق ، 2 زخمی
اے آر وائی - کوئٹہ میں دو مسلح گروں میں تصادم اور فائرنگ کے تبادلے میں پانچ افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔
کوئٹہ میں زمین کے تنازع نے پانچ انسانی زندگیوں کو نگل لیا۔مشرقی بائی پاس کے علاقے میں زمین کی ملکیت کا جھگڑا شدت اختیار کرگیا تو فیصلہ کرنے کیلئے گولیوں کا سہارا لیاگیا۔ دو گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ مسلح افراد تاک تاک کرمخالف گروپ پر گولیاں برساتے رہے جس کے نتیجے میں پانچ افراد زندگی کی بازی ہارگئے
جبکہ دو افراد زخمی بھی ہوئے ، زخمیوں اور لاشوں کو سول اسپتال منتقل کیا گیا۔
ہلاک شدگان اور زخمی افراد کے رشتہ داراسپتال پہنچ گئے ہیں ۔ پولیس کے مطابق واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی ،قانون نافذ کرنے والے ادروں نے علاقے کو گھیرے میں لےلیا۔