2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:28
ساہیوال: مبینہ پولیس تشدد سے ملزم ہلاک
اے آر وائی - ساہیوال میں تھانہ ہڑپہ میں پولیس کے مبینہ تشدد سے پچاس سالہ ملزم فلک شیر ہلاک ہوگیا۔ ساہیوال کے نواحی علاقہ تھانہ ہڑپہ میں فلک شیر کو پولیس نے ڈکیتی کے مقدمہ میں گرفتار کیا تھا، دوران تفتیش پولیس نے اپنے روائتی حربے استعمال کرتے ہوئے تشدد کیا جس سے فلک شیر ہلاک ہوگیا۔
اے ایس آئی سمیت چار پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا اور تشدد سے ہلاک ہونے والے فلک شیر کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال پہنچا دیا گیا۔