2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:28
لاہور:ریلوے ملازمین کی علامتی ہڑتال،پانچ انجن روک لیئے
اے آر وائی - لاہور میں ریلوے ٹیکنیکل ملازمین کی اوزار چھوڑ ہڑتال آج دسویں روز بھی جاری ہے۔ مال گاڑی سمیت پانچ ٹرینوں کے انجن روک لئے گئے۔
لاہور ریلوے انجن شیڈ میں اپنے مطالبات کے حق میں ریلوے ٹیکنیکل ملازمین احتجاج کے دوسرے مرحلے میں روزانہ چار گھنٹے ہڑتال اور بھوک ہڑتال بھی کر رہے ہیں۔
ملازمین نے انجن شیڈ سےکراچی جانے والی مال گاڑی، پنڈی جانے والی جعفر ایکسپریس، پشاور جانے والی عوام ایکسپریس اور کراچی اور سیالکوٹ جانے والی ٹرینوں کے انجن روک لیے۔ ریل انتظامیہ نے شالیمار، خیبر اور مارگلہ ایکسپریس کے انجن صبح سویرے ہی شیڈ سے نکلوا لئے تھے۔