تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:29

وکلاگردی کا ایک اور شکار،جج کے ریڈرپر تشدد

اے آر وائی - پنجاب میں وکلاء گردی کا مسلسل دوسرے روز افسوس ناک واقعہ۔ لاہور میں وکلا نے ایک بار پھر عدالتی احاطے

میں جج کے ریڈر کو تشدد کا نشانہ بنایا ۔ جس پر عدالتی عملے نے ہڑتال کر دی۔



کیاوکلاء میں موجود کالی بھیڑیں عدلیہ کی آزادی کی تحریک میں حاصل کی گئی نیک نامی ڈبونے پر تلی ہوئی ہیں؟۔ وکلا کی پولیس،جج صاحبان اور عدالتی عملے پرحملےکس بات کی عکاسی کرتے ہیں ۔ ایوان عدل لاہور میں گزشتہ روز سول جج کے ریڈر محمود پرحملے کیخلاف عدالتی عملے نے قلم چھوڑ ہڑتال کی۔



سیشن جج کی حملہ آور کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی پر عدالتی عملہ ابھی سیٹوں پر برا جمان بھی نہ ہوا تھا کہ ایک اور سول جج کے ریڈر ندیم کو وکلاء نے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ عدالتی عملے نے دوبارہ ہڑتال کر دی۔ کشیدگی کے باعث پولیس کی بھاری نفری عدالت پہنچ گئی ۔اس موقع پر سیشن جج نے عملے کو ہڑتال ختم کرنے کی ہدایت کی۔ سیشن جج کی یقین دہانی پر عملے نے احتجاج ختم کر دیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.