2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:29
لاہور:ٹیکنیکل ایجوکیشن ٹریننگ اتھارٹی کےملازمین پرلاٹھی چارج
اے آر وائی - لاہور میں اپنے مطالبات کے حق میں مظاہرہ کرنے والے ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے ملازمین پر پولیس نے بدترین لاٹھی چارج کیا اور بیشتر ملازمین کو حراست میں لے لیا گیا۔
ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی جسے حرف عام میں ٹیوٹا کہا جاتا ہے اس ادارے کے ملازمین لاہور کے علاقے گلبرگ ٹو میں ملازمت کی مستقلی اور سروس ااسٹرکچر کے منظوری کے لیے احتجاج کررہے تھے۔ اس مقصد کے لیے جیل روڈ پر کیمپ بھی لگایا گیا۔
ملازمین ٹیوٹا سیکریٹریٹ پر دھرنا دینا چاہتے تھے اس مقصد کے لیے انہوں نے مارچ کرنا چاہا جسے روکنے لیے پولیس نے لاٹھی چارج شروع کردیا اس دوران بیشتر ملازمین زخمی ہوگئے ۔ گلبرگ ٹو کے علاقے جیل روڈ پر کئی گھنٹے تک افراتفری کا عالم رہا اور پولیس اور مظاہرین میں آنکھ مچولی ہوتی رہی ۔ لاتھی چارج کے بعد ملازمین منشتر ہوگئے اور بیشتر کو حراست میں لے لیا گیا اس موقعے پر گلبرگ تھانے کی پولیس سمیت درجنوں اہلکار علاقے میں موجود تھے۔