2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:29
پنجاب یونیورسٹی میں اساتذہ نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا
اے آر وائی - پنجاب یونیورسٹی کے اساتذہ نے حکومت سے کامیاب مذاکرات کے بعد ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ یونیورسٹی میں کل سے معمول کے مطابق کلاسز ہوں گی۔ پنجاب یونیورسٹی میں سولہ مئی سے ہونے والے پر تشدد واقعات کے خلاف ہڑتال کر رکھی تھی اور یونیورسٹی میں تعلیم کا سلسلہ بھی منقطع تھا۔
لاہور میں اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر عامر سرور نے آج ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ حکومتِ پنجاب کی جانب سے یونیورسٹی میں پولیس نفری فراہم کرنے اور سکیورٹی کے کئے غیرمتعلقہ افراد کو یونیورسٹی ہاسٹلز سے نکالنے کی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔ جس کے بعد ہڑتال ختم کر دی گئی ہے اور اساتذہ کل سے معمول کے مطابق کلاسز لیں گے۔