2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:31
ملتان میں غیرت کے نام پر بیٹے کے ہاتھوں ماں قتل
اے آر وائی - ملتان میں غیرت کے نام پر بیٹے نے ماں کو قتل اور اس کے مبینہ آشنا کو زخمی کردیا۔ تھانہ ممتاز آباد کے علاقے عارف آباد کے رہائشی شہباز نامی 20 سالہ نوجوان نے شک کی بنیاد پر اپنی والدہ بندیا بی بی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا بعد میں ندیم نامی شخص کے گھر میں گھس کر اس پر فائرنگ کر دی ۔ ندیم کو انتہائی تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔