تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:31

منفی عناصر کے عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے،قائم علی شاہ

اے آر وائی - وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ موجودہ حساس صورتحال کے دوران پارٹی کے وزراء، رہنماؤں اورکارکنوں کو محتاط رہناچاہئے چند عناصر پر امن ماحول کو خراب اور موجودہ حکومت کے مثبت اقداما ت کو سبوتاژکرنا چاہتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ ہاؤس میں پیپلزپارٹی کے وزراء کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ منفی عناصر کے مکروہ عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائیگاماضی میں سیاسی جماعتوں کے مابین نفرتیں موجود تھی اب مفاہمت کا جذبہ موجود ہے تمام سیاسی جماعتیں تعاون اور باہمی سیاسی مشاورت کے جذبے کے ساتھ کام کررہی ہیں۔



انہوں نے کہا کہ صوبائی اسمبلی صوبہ سندھ کی سالمیت کے حوالے سے قرار داد پاس کرچکی ہے ، سازش کرنے والوں کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نیا بجٹ عوام دوست بجٹ ہوگا موجودہ حکومت نے چار سالہ دور کے دوران عام آدمی اور غریب کارکنوں کی فلاح و بہبود کیلئے کام کیا ہے۔اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور پی پی کے وزراء نے گزشتہ روز فائرنگ کے واقعات کی مذمت بھی کی۔ اجلاس میں صوبائی وزراء پیر مظہرالحق، آغاسراج درانی ، ایاز سومرو، سید علی نواز شاہ، جام سیف اللہ دھاریجو ، جام مہتاب ڈھر، مکیش چاولہ ودیگر موجود شریک تھے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.