تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:31

ملتان : پولیس مقابلے کے 2 مبینہ دہشت گرد گرفتار

اے آر وائی - ملتان میں پولیس مقابلے کے بعد دو مبینہ دہشت گرد گرفتارکر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیئے گئے۔ ملتان کے علاقے قاسم بیلہ سے کینٹ کی طرف آنے والے دو موٹر سائیکل سوار مشکوک افراد کو پولیس اہلکاروں نے ناکے پر روکا۔ مشکوک افراد ناکے پر نہ رکے اور اہلکاروں پر فائرنگ بھی کی۔



تھانہ کینٹ کی پولیس نے مشکوک افراد کو گھیرے میں لیا اور فائرنگ کے تبادلے کے بعد پولیس نے دونوں مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ ان کے بیگ سے ہیڈگرنیڈ۔ بارود۔ ڈیٹونیٹرز اور کلاشنکوف برآمد کی گئی۔



پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار کئے جانے والے دونوں مبینہ دہشت گردوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.